4 نومبر، 2017، 9:36 AM

پاکستانی حکومت کی دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

پاکستانی حکومت کی دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

پاکستان فوج کے سربراہ کی طرف سے وزير اعظم کے نام دہشت گردوں کے مقدمات کے سلسلے میں توجہ دلاؤ خط کے بعد پاکستان کی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان فوج کے سربراہ کی طرف سے وزير اعظم کے نام دہشت گردوں کے مقدمات کے سلسلے میں خط کے بعد پاکستان کی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کے توجہ دلاؤ خط کے بعد وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ رواں سال جولائی میں نگراں کمیٹی نے ان 29 کیسز کو فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی تھی اور تب سے یہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے منتظر تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنوری 2017 سے اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط کے بعد وزارت داخلہ متحرک ہوگئی اور اب حکومت کی منظوری ملنے کے بعد وزارت داخلہ جلد یہ کیسز فوجی عدالتوں کو بھیج دے گی۔

News ID 1876412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha